پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے  رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کورٹ آرڈرز کو رد کردیا،اپوزیشن لیڈر کو اپنے کلانٹ سے ملنے سے روکا جا رہا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، تمام پارٹیوں کے ساتھ جماعت اسلامی سے بھی بات کریں گے،ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

علاوہ ازیں  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے، ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں۔

مزید خبریں :