دنیا
Time 08 مارچ ، 2024

غزہ میں رمضان سے قبل جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی کوششیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غزہ میں رمضان سے قبل جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی کوششیں شروع ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر بل برنس جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے مصر کے بعد قطر پہنچ گئے۔

دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں غزہ کے ساحل پرامداد کیلئے عارضی بندرگاہ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینیٹربرنی سینڈرز نے بائیڈن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ضروری قدم قرار دیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع قصبے عریف پر دھاوا بول کر ایک آزاد فلسطینی قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکا نے یمن میں حملوں کے دوران حوثیوں کے ڈرونز تباہ کردیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں۔

انروا کے مطابق روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 9 ہزار خواتین شہید ہوچکی ہیں۔

اسرائیلی جارحیت سے سب سے زیادہ خواتین اور بچے متاثر ہورہے ہیں جو سخت موسم میں بے گھر ہونے کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ فلسطینی وزارت کے صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 72 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :