کاش پنڈی کا کراؤڈ کراچی میں بھی ساتھ لے جا سکتے: راومن پاؤل

پاکستان سپر لیگ ہر کھلاڑی کیلئے اہم ہے، پی ایس ایل میں لوکل ٹیلنٹ سے مقابلے کا معیار اور بڑھ جاتا ہے: راومن پاؤل — فوٹو: اسکرین گریب
پاکستان سپر لیگ ہر کھلاڑی کیلئے اہم ہے، پی ایس ایل میں لوکل ٹیلنٹ سے مقابلے کا معیار اور بڑھ جاتا ہے: راومن پاؤل — فوٹو: اسکرین گریب

پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی راومن پاؤل راولپنڈی کے کراؤڈ نے کافی سپورٹ کیا، کاش اس کراوڈ کو ہم ساتھ کراچی بھی لے جاتے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے راومن پاؤل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہر کھلاڑی کیلئے اہم ہے، پی ایس ایل میں لوکل ٹیلنٹ سے مقابلے کا معیار اور بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم بھی انسان ہے، وہ کبھی ناکام بھی ہوسکتا ہے، لیکن بابر اعظم ایک سپر اسٹار ہے، بابر اعظم کی وجہ سے زلمی کی فین فالوونگ بڑھ گئی ہے، ان کی بطور کپتان حکمت عملی کافی شاندار ہے۔

راومن پاؤل کا کہنا تھا کہ جب تک بابر اور صائم کھیل رہے تھے تو 230 تک کا اسکور ذہن میں تھا لیکن جب وکٹیں گریں تو پھر سوچا کہ 200 کا ہدف ذہن میں رکھیں، ٹیم میں ہر کھلاڑی کا کردار واضح ہے اور وہ اسکو نبھا رہا ہے۔

مزید خبریں :