Time 09 مارچ ، 2024
کھیل

کرکٹ کسی کی نہیں، یہاں سب چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں: عمر اکمل

نوجوان کھلاڑی یہ نہ سمجھیں کہ ایک سیزن کی وجہ سے ان کے اگلے دو سیزن پکے ہو گئے، تسلسل کے ساتھ پرفارم کریں: سابق قومی کرکٹر کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو: جیو نیوز
نوجوان کھلاڑی یہ نہ سمجھیں کہ ایک سیزن کی وجہ سے ان کے اگلے دو سیزن پکے ہو گئے، تسلسل کے ساتھ پرفارم کریں: سابق قومی کرکٹر کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو: جیو نیوز

سابق قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ میں پی ایس ایل اور اپنی بیٹنگ کو بہت مس کر رہا ہوں۔

لاہور میں قادر سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پی ایس ایل میں میری کارکردگی اچھی رہی ہے، فرنچائزز نے کیوں منتخب نہیں کیا، یہ ان کی مرضی ہے، میں کسی کو قصور وار نہیں ٹھہراتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹریننگ کر رہا ہوں، کلب میچز کھیل رہا ہوں اور فٹنس پر فوکس ہے، مضبوط انداز میں کم بیک کروں گا۔

عمر اکمل نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جن نوجوان کھلاڑیوں کا سیزن اچھا جا رہا ہے وہ ایک سیزن پر اکتفا نہ کریں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ مت سمجھیں کہ ایک سیزن کی وجہ سے ان کے اگلے دو سیزن پکے ہو گئے یہ یاد رکھیں کہ کرکٹ کسی کی نہیں، یہاں سب چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں۔

سابق قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے کہوں گا کہ وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کریں۔

مزید خبریں :