Time 09 مارچ ، 2024
جرائم

سرگودھا: سبق یاد نہ کرنے پر نویں جماعت کا طالبعلم ٹیچر کے تشدد سے جاں بحق

نجی اسکول کےطالب علم سمیع اللہ کو ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پرلاٹھی سے مارا جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی: پولیس/ فائل فوٹو
نجی اسکول کےطالب علم سمیع اللہ کو ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پرلاٹھی سے مارا جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی: پولیس/ فائل فوٹو

سرگودھا میں نویں جماعت کا طالب علم اسکول ٹیچرکے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نجی اسکول کےطالب علم سمیع اللہ کو ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پرلاٹھی سے مارا جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے پر طالب علم کوپہلے سرگودھا اور بعد میں فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا اور مرنے والا طالب علم اسکول کے ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور فرار ہونے والے ٹیچر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :