09 مارچ ، 2024
اسلام آباد: پاکستان کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری کل ہوگی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب اتوارکو شام 4 بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایوان صدر نے تقریب حلف برداری کےلیے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف زرداری صدر مملکت کے امیدوار ہیں اور سنی اتحاد کونسل نے محمود اچکزئی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔