دنیا
Time 10 مارچ ، 2024

’شوہر مودی مودی کرے تو اسکو بولنا کھانا نہیں ملے گا‘: کیجریوال کا خواتین کو مشورہ

بھارت میں 543 نشستوں پر مشتمل ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات مختلف مراحل میں اپریل اور مئی میں ہوں گے— فوٹو:فائل
بھارت میں 543 نشستوں پر مشتمل ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات مختلف مراحل میں اپریل اور مئی میں ہوں گے— فوٹو:فائل

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ کئی مرد مودی مودی کررہے ہیں اور ان کا دماغ آپ ہی ٹھیک کرسکتے ہو، آپ کا شوہر کہے مودی تو اس کو بولنا شام کا کھانا نہیں ملے گا۔

بھارت میں 543 نشستوں پر مشتمل ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات مختلف مراحل میں اپریل اور مئی میں ہوں گے جس کا باقاعدہ اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے اسی ہفتے متوقع ہے۔

تاہم بھارتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن مہم شروع کردی گئی ہے اور مختلف شہروں میں کارنر میٹنگز بھی جاری ہیں۔

بھارتی نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی خواتین کے اجتماع سے خطاب میں ووٹ دینے کیلئے شوہروں کو کھانا نہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

 اپنے خطاب میں اروند کیجریوال نے کہا کہ ’آپ نے گھر کے سارے مردوں سے بھی ووٹ ڈلوانے ہیں، کئی مرد مودی مودی کررہے ہیں اور ان کا دماغ آپ ہی ٹھیک کرسکتے ہو، آپ کا شوہر کہے مودی تو اس کو بولنا شام کا کھانا نہیں ملے گا‘۔

ان کا کہنا تھاکہ ’اپنی سر کی قسم کھلانا تاکہ شوہروں کو بات ضرور ماننا پڑے گی اور مائیں بھی بچوں کو سر کی قسم دیں گی کیجریوال کو ووٹ دینا ہے‘۔


مزید خبریں :