Time 11 مارچ ، 2024
کھیل

سعود شکیل نے نوجوان کھلاڑیوں کو چار روزہ کرکٹ کو اہمیت دینے کا مشورہ دیدیا

ڈومیسٹک کرکٹ بہت اہم ہے، نوجوان سے کہوں گا کہ ڈومسٹک ضرور کھیلیں، چار روزہ کرکٹ کو اہمیت دیں: میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال— فوٹو: اسکرین گریب
ڈومیسٹک کرکٹ بہت اہم ہے، نوجوان سے کہوں گا کہ ڈومسٹک ضرور کھیلیں، چار روزہ کرکٹ کو اہمیت دیں: میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال— فوٹو: اسکرین گریب

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی سعود شکیل نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ بہت اہم ہے، نوجوان سے کہوں گا کہ ڈومسٹک ضرور کھیلیں، چار روزہ کرکٹ کو اہمیت دیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف کپتان اور کوچ کی تبدیلی سے بہتری نہیں آئی، بہت سی تبدیلیاں ہوئی جس کا فائدہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی باتیں پرانی ہوچکی ہیں لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مجھے جو موقع دیا ہے اسے انجوائے کررہا ہوں، کسی کی بھی ذاتی رائے کچھ بھی ہوسکتی ہے۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ برے وقت میں تحمل سے کام لینا چاہیے، تنقید کو مثبت لیا جائے تو فائدہ بھی ہوتا ہے، جو بات سننے کی ہوتی ضرور اسے ضرور سنتا ہوں۔

مزید خبریں :