Time 11 مارچ ، 2024
پاکستان

صدرآصف زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ کیا— فوٹو: پی آئی ڈی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ کیا— فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدرآصف علی زرداری گارڈ آف آنرکیلئے بگھی میں پہنچے۔ قومی ترانے کے بعد نومنتخب صدر نے مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے پیش کیے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ کیا۔ 

تقریب میں بلاول، آصفہ، بختاور بھٹو اور ان کی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صدر آصف علی زرداری سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

مزید خبریں :