ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

اسامہ میر پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے— فوٹو:
اسامہ میر پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے— فوٹو: 

ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی۔

اسامہ میر پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔ انہوں نے رواں ایڈیشن میں اب تک 21 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اسامہ میر نے گزشتہ ایڈیشن میں 20 وکٹیں لینے والے راشد خان کو پیچھے چھوڑا۔

حسن علی نے 2019 میں 25، عباس آفریدی نے 2023 میں 23، احسان اللہ نے 22 وکٹیں لیں جبکہ فہیم اشرف نے 2019 کے ایڈیشن میں 21 وکٹیں لی تھیں۔

اسامہ میر سے زیادہ وکٹیں لینے والے چاروں کھلاڑی فاسٹ بولر ہیں۔

مزید خبریں :