13 مارچ ، 2024
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلش کرکٹر لوری ایوانز دل دل پاکستان کے مداح ہوگئے۔
ملتان سلطانز سے شکست کے بعد لوری ایوانز پریس کانفرنس کیلئے آئے تو دل دل پاکستان کی سیٹی بجاتے رہے۔
پریس کانفرنس کے بعد بھی لوری ایوانز وہی دھن بجاتے رہے۔
پریس کانفرنس سے واپسی پر لوری ایوانز نے نغمے کی سیٹی بجائی اور منیجر اعظم خان کو گانا گانے کو کہا۔ لوری ایوانز کا کہنا ہے کہ مجھے یہ دھن بہت پسند آئی ہے۔
خیال رہے کہ دل دل پاکستان ملی نغمہ پاکستان کے سب سے معروف ملی نغموں میں سے ایک ہے اور یہ نغمہ مرحوم جنید جمشید نے 1987 میں گایا تھا۔
یہ ملی نغمہ آج بھی اسی طرح ملک میں پسند کیا جاتا ہے۔