13 مارچ ، 2024
معروف گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اپنی آواز میں نعتیہ کلام 'اللہ ہو' پیش کر دیا۔
عاطف اسلم ماہ رمضان کی مناسبت سے اس بابرکت مہینے میں کلام پیش کرتے ہیں اور اس بار ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی گلوکار نے نعتیہ کلام ’’ اللہ ہو‘ پیش کیا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی۔
عاطف اسلم کی نعت کی یہ ویڈیو تاریخی بادشاہی مسجد میں شوٹ کی گئی ہے جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں۔
عاطف اسلم نے اس سے قبل بھی رمضان المبارک میں 'تاج دار حرم'، 'مصطفیٰ جان رحمت پر لاکھوں سلام' اور حمد 'وہی خدا ہے' پیش کی تھی جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا۔