کھیل
Time 13 مارچ ، 2024

آئی سی سی رینکنگ: ون ڈے بیٹرز میں بابر کی بادشاہی، ٹیسٹ میں ولیمسن کا پہلا نمبر

بابر کی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی دو درجے ترقی ہوئی ہے۔ فوٹو فائل
بابر کی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی دو درجے ترقی ہوئی ہے۔ فوٹو فائل

آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے پر نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پرچلےگئے جبکہ بھارت کے روہت شرما 5 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے رینکنگ

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بالروں میں جنوبی افریقا کے کیشیو مہاراج پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی بدستور پہلی پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی ریکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری 6 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں :