پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ سے میں بہت متاثر ہوا ہوں، مائیک ہیسن

مائیک ہیسن نے کہا کہ اسلام آباد کی کامیابی کا راز ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے— فوٹو: فائل
مائیک ہیسن نے کہا کہ اسلام آباد کی کامیابی کا راز ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کا تجربہ کافی انجوائے کررہا ہوں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ایسے سینیئرز بھی ہیں جو خود کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی کامیابی کا راز ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے، ہماری ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹی20 کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اہم یہ ہے کون سا کھلاڑی ٹیم کے کام آسکتا ہے، ہر کھلاڑی کی جسامت مختلف طرح کی ہوتی ہے اور میرے لیے اہم یہ ہے کہ کھلاڑی ٹیم کے لیے کیا کردار ادا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان اسپن اور فاسٹ دونوں طرح کی بولنگ پر اٹیک کرسکتے ہیں، وہ ایک اسپیشل ٹیلنٹ ہے ان میں جو صلاحیتیں ہیں وہ بہت کم لوگوں کے پاس ہیں، ابھی اعظم خان پر اور کام کرنا ہے، وہ اب بھی ایک مکمل پراڈکٹ نہیں، اگر اعظم خان جیسا بیٹر مزید تسلسل سے کھیلے تو دنیا کی ہر ٹیم اسے پِک کرے گی۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ سے میں بہت متاثر ہوا ہوں، پی ایس ایل میں اسپن بولنگ اٹیک کافی زبردست ہے، پاوور ہٹر میں پاکستان کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :