Geo News
Geo News

Time 14 مارچ ، 2024
پاکستان

پنجاب کے 18 شہروں میں اسمارٹ سیف سٹی منصوبے پرکام ہوگا، معاہدہ طے ہوگیا

اسمارٹ سیف سٹی کےایم ڈی احسن یونس اوراین آر ٹی سی کے نمائندے عامر جاوید نے منصوبے پردستخط کیے— فوٹو: این آر ٹی سی
 اسمارٹ سیف سٹی کےایم ڈی احسن یونس اوراین آر ٹی سی کے نمائندے عامر جاوید نے منصوبے پردستخط کیے— فوٹو: این آر ٹی سی

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی)کے درمیان اسمارٹ سیف سٹی منصوبے کا معاہدہ طے پاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجود گی میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اسمارٹ سیف سٹی کےایم ڈی احسن یونس اوراین آر ٹی سی کے نمائندے عامر جاوید نے منصوبے پردستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق پنجاب کے 18 شہروں میں اسمارٹ سیف سٹی پروجیکٹ لگائے جائیں گے اور 18 شہروں میں ائیر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پروجیکٹ مئی کے آخر میں فعال ہوں گے۔

ایک اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ میں بہتری کے لیے ماسٹر پلان طلب کرلیا اور 5 سال کا روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔