ٹیچر نے آن لائن کلاس کے دوران خاتون ٹیچر کو پروپوز کردیا، ویڈیو وائرل

بھارتی ٹیچر نے آن لائن کلاس کے دوران ساتھی خاتون ٹیچر کو شادی کی پیشکش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا پر شائع رپورٹس کے مطابق نونیت تیواری نامی ٹیچر نے جب آن لائن کلاس کا آغاز کیا تو پیچھے 'بگیسٹ سرپرائز ریویل' کا پوسٹر لگا تھا، ان کے ہمراہ ٹیچر سونا شرما موجود تھیں۔

نونیت نے بات کا آغاز کیا اور سونا شرما کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا کہ 'میں ناصرف اپنی پیشہ ورانہ زندگی بلکہ ذاتی زندگی میں بھی آپ کے تعاون کی امید کرتا ہوں، میں چاہتا ہوں آپ ہمیشہ میرا ساتھ دیں، مجھے سپورٹ کریں‘۔

مسکراتے ہوئے نونیت تیواری نے انکشاف کیا کہ اس لمحے کا انتظار ان کے طالب علموں کو بھی تھا اور وہ بھی چاہتے تھے میں یہ کہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کیا غلط ہے یا کیا صحیح ہے؟ میں ایسا کچھ روایتی نہیں کہنا چاہتا کہ میں آپ کو پسند کرتا ہوں یا میں آپ سے پیار کرتا ہوں، میں آپ سے صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ سونا میڈم کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟

جواب میں خاتون ٹیچر نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ یہ لمحہ ایسے کیمرے پر ریکارڈ ہورہا ہوگا، میں دل سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں آپ کا پروپوزل قبول کرتی ہوں لیکن میں چاہوں گی کہ اس میں میرے اور آپ کے والدین شامل ہوں، آپ کو میرے والدین سے بات کرنی پڑے گی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو بہت سے لوگوں نے اسے خوبصورت قرار دیا جب کہ متعدد نے اسے غلط کہا۔

بہت سے صارفین کا خیال تھا کہ یہ سب پہلے سے طے شدہ ہے اور دونوں ٹیچر نے یہ پلان کرکے کیا۔

مزید خبریں :