'تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ' کی ببیتا اور ٹپو نے اپنی منگنی کی خبروں پر ردعمل دیدیا

مونمون دتا اور راج کے درمیان تعلقات کی خبریں ماضی میں بھی آتی رہی ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ 36 سالہ اداکارہ اور 27 سالہ اداکار راج ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں__فوٹو: فائل
مونمون دتا اور راج کے درمیان تعلقات کی خبریں ماضی میں بھی آتی رہی ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ 36 سالہ اداکارہ اور 27 سالہ اداکار راج ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں__فوٹو: فائل

بھارتی ٹی وی پر نشر ہونے والا مشہورِ زمانہ کامیڈی ڈرامہ 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کے اداکار  راج انادکٹ (ٹپو) اور  اداکارہ مونمون دتہ (ببیتا ائیر) نے اپنی منگنی کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں اداکاروں کی منگنی مارچ کے آغاز میں گجرات کے شہر Vadodara میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور کچھ دوستوں نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تقریب انتہائی ذاتی نوعیت کی تھی لیکن ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں کی بات پکی ہوچکی ہے۔

تاہم اب اداکار راج انادکٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس خبر کی تردید کی اور منگنی کی خبر کو جھوٹا اور بےبنیاد قرار دے دیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

دوسری جانب بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مونمون دتا کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹی اور بیہودہ خبر ہے جس میں کچھ سچائی نہیں ہے، میں ایسی خبروں پر بار بار اپنی توانائی صرف نہیں کرنا چاہتی۔  

واضح رہے کہ مونمون دتا اور راج کے درمیان تعلقات کی خبریں ماضی میں بھی آتی رہی ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ 36 سالہ اداکارہ اور 27 سالہ اداکار راج ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

بعدازاں اداکارہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :