Time 14 مارچ ، 2024
پاکستان

پھول گوبھی کے پکوڑے بنانے کا طریقہ-phool gobi ke pakore

مزیدار پھول گوبھی کے پکوڑے بنائیں اور لطف اٹھائیں__فوٹو: فائل
مزیدار پھول گوبھی کے پکوڑے بنائیں اور لطف اٹھائیں__فوٹو: فائل

افطاری کے دسترخوان پر آپ نے بہت سے پکوڑے کھائیں ہوں گے لیکن گوبھی کے پکوڑے بہت ہی کم گھروں میں بنائے جاتے ہیں۔

اجزاء: 

پھول گوبھی آدھا کلو، میدہ ایک پیالی، کارن فلور آدھی پیالی، انڈے کی سفیدی ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ، تیل(تلنے کے لیے) حسب ضرورت۔

ترکیب: 

میدہ اور کارن فلور کو ملا کر اس میں نمک، سفید مرچ، کالی مرچ اور اجوائن ڈال کر ملائیں۔

انڈے کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ سخت ہو جائے، اس میں یہ تمام خشک چیزیں ملا کر تھوڑا تھوڑا کر کے ٹھنڈا پانی ڈالیں اور گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں۔ 

کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کر یں۔ 

پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کر کے صاف دھو لیں اور تھوڑی دیر خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔ 

آمیزے میں ڈپ کر کے گولڈن فرائی کر یں۔

مزید خبریں :