18 مارچ ، 2024
اسپیس ایکس کمپنی امریکا کیلئے خفیہ ایجنسی کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت سینکڑوں جاسوس سیٹلائٹس کا نیٹ ورک بنانے لگی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق خفیہ معاہدے کے تحت بنایا جانے والا یہ سیٹلائٹ نیٹ ورک اسپیس ایکس کا اسٹار شیلڈ بزنس یونٹ بنا رہا ہے۔
خبر کے مطابق 2021 میں اسٹار شیلڈ بزنس یونٹ کا جاسوس سیٹلائٹ کا انتظام کرنے والی خفیہ ایجنسی نیشنل ریکونیسنس آفس (NRO) کے ساتھ 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاسوس سیٹلائٹس سے دنیا میں تقریباً کہیں بھی زمین پر ہونے والی سرگرمیوں کی مسلسل منظر کشی کی جاسکے گی جس سے انٹیلی جنس اور فوجی کارروائیوں میں مدد ملے گی۔