18 مارچ ، 2024
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قیدیوں کی سزاؤں میں تین ماہ کی کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج دوسرے دن بھی کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا جہاں خواتین قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کی حکومت جیل نظام میں بھی بہتری لانے کے لیے اقدامات کرے گی، انہوں نے خود والد کے ہمراہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، والد کے ساتھ خود کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل میں قید رہیں۔
مریم نواز نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت قیدیوں کی اصلاح کےلیے کچھ پروگرامز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس سے ہنر سیکھ کر قیدی رہائی کے بعد معاشرے کا کارآمد حصہ بنیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم 155 قیدیوں کو د یت کی رقم ادا کرکے رہا کررہے ہیں، خوشی ہے کہ یہ لوگ رمضان کےباقی دنوں اور عید کی خوشیوں میں گھر والوں کےساتھ ہوں گے۔