امریکی ریپر نے مسجد جاکر اسلام قبول کرلیا

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امریکی ریپر کو امام مسجد کی رہنمائی میں پہلے عربی اور پھر انگلش میں کلمہ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے/ فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امریکی ریپر کو امام مسجد کی رہنمائی میں پہلے عربی اور پھر انگلش میں کلمہ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے/ فائل فوٹو

ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران امریکی ریپر اور پروڈیوسرجوناتھن ایچ اسمتھ نے اسلام قبول کرلیا۔

جوناتھن ایچ اسمتھ اپنے مداحوں میں لل جون کے نام سے مشہور ہیں، لل جون نے  گزشتہ جمعہ کے روز کیلیفورنیا میں واقع کنگ فہد مسجد کا دورہ کیا، اس دوران جون سیکڑوں افراد کے سامنے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امریکی ریپر کو امام مسجد کی رہنمائی میں پہلے عربی اور پھر انگلش میں کلمہ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں امریکی ریپر نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد للّٰہ، ان تمام بہن بھائیوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے مثبت پیغامات بھیجے اور مجھ سے  بےلوث محبت کا اظہار کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لل جون 1972 میں جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیدا ہوئے، انسٹاگرام پر لل جون کے فولورز کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہے ۔

مزید برآں  لل جون کو 2000کی دہائی میں ہپ ہاپ میوزک کو فروغ دینے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

مزید خبریں :