18 مارچ ، 2024
حکومت سندھ نے رواں سال گندم خریداری کا ہدف 9 لاکھ ٹن مقرر کردیا۔
محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری 20 مارچ سے شروع کی جائے گی اورصوبے بھر میں 363 گندم خریداری مراکز قائم کیے جائیں گے۔
محکمہ خوراک نے بتایاکہ میرپورخاص ڈویژن میں 40، حیدرآباد ڈویژن میں 71 گندم خریداری کے مراکز قائم ہونگے۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ نوابشاہ ڈویژن میں58 اورسانگھڑ میں38 مراکز قائم کیے جائیں گے۔
محکمہ خوراک کے مطابق حکومت سندھ نے اس سال گندم کی سرکاری قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔