Time 19 مارچ ، 2024
پاکستان

فیصل آباد: 2 واسا ملازمین سیوریج لائن صاف کرتے ہوئے زہریلی گیس سے جاں بحق

فیصل آباد میں واسا کے 2 مسیحی ملازم سیوریج لائن صاف کرتے ہوئے زہریلی گیس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

فیصل آبادکے علاقے کڑی والاکے رہائشی واسا ملازمین آصف مسیح اور اس کا کزن شان مسیح مقامی مارکی میں صفائی کیلئے ڈرین میں اترے مگر باہر نہ نکل سکے۔

 دونوں ملازم زہریلی گیس کا شکار ہو کرد م گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد دونوں ملازمین کی تدفین کر دی گئی۔

ترجمان واسا کا کہنا ہےکہ اتوار کی چھٹی کے روز متوفی ملازمین پرائیویٹ طور پر مقامی مارکی  میں کام کر رہے تھے ، مرنے والے آصف اور شان تین تین بچوں کے کفیل تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :