19 مارچ ، 2024
کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ان کا ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں بلکہ ان کا اختلاف ایم کیو ایم لندن سے تھا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے، جسٹس سسٹم کے ذریعے آپ انقلاب لا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب لانے کے بہت سے طریقے ہیں مگر انقلاب لانے کے لیے ملکی سالمیت کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا۔
فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں مزید پریشانیوں میں پھنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں بلکہ ان کا اختلاف ایم کیو ایم لندن سے تھا۔