Time 19 مارچ ، 2024
پاکستان

ملیر جیل میں قیدی نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی

قیدی عزیر خان جدون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، قیدی میں ایچ آئی وی تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکارتھا: ابتدائی رپورٹ__فوٹو: فائل
قیدی عزیر خان جدون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، قیدی میں ایچ آئی وی تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکارتھا: ابتدائی رپورٹ__فوٹو: فائل

کراچی: ملیر جیل میں قیدی نے ایڈز (ایچ آئی وی) کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی۔

ترجمان وزیر جیل کے مطابق وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے واقعے کا نوٹس لے لیا  ہےاور فوری طور پر تفتیش کی ہدایت کی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی عزیر خان جدون  نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، قیدی ایچ آئی وی کا شکار تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں تھا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیرجیل سندھ علی حسن زرداری نے آئی جی سندھ کو  واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

آئی جیل کو فوری تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :