19 مارچ ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جس میں 100 انڈیکس میں 612 پواؤنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 65 ہزار502 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 702 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا, 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 642 پوائنٹس رہی۔
کاروباری دن کے دوران بازار میں 32 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 5 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے سے بڑھ کر 9 ہزار 262 ارب روپے ہے۔