Time 19 مارچ ، 2024
پاکستان

پنجاب کابینہ کی طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے طلبہ کو 20 ہزار  الیکٹرک بائیکس دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سال 24-2023 کے سالانہ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کی گئی۔ 

اجلاس میں پنجاب ائیر ایمولینس پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا جب کہ لاہورنالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے اور پنجاب بینک کی جانب سے 20 ہزارالیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔  

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبا پربوجھ کم کرنے کے لیے الیکٹرک بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ 25 ہزار اور ماہانہ قسط 5 ہزار روپے سے کم ہوگی۔ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو بائیکس دینے کے لیے الگ اسکیم لائیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کےعلاج  اور  اسپتال منتقلی کی مناسب سہولتیں نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کو بروقت علاج کی ہر سہولت دینا چاہتے ہیں، مجھے ساڑھے12 کروڑ عوام کو دیکھنا ہے صرف سیاسی فائدے کے لیے فیصلے نہیں کرنے ۔ 

مزید خبریں :