جرائم
Time 19 مارچ ، 2024

دوسری شادی کا شک، سیالکوٹ میں بیوی نے شوہرکو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ شخص کی بیوی، اس کی3 بہنوں اور بہنوئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا— فوٹو:فائل
متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ شخص کی بیوی، اس کی3 بہنوں اور بہنوئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا— فوٹو:فائل

سیالکوٹ میں شوہر پر دوسری شادی کا شک ہونے پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

سیالکوٹ میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پیٹرول چھڑ کر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اگوکی کے محلہ رویل گڑھا میں پیش آیا۔ جھلسنے والے شخص شکیل کو ٹی ایچ کیو اسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شہری کے جسم کا 60 فیصد حصہ جل گیا۔ 

متاثرہ شخص کے مطابق اس کی بیوی اور اس کے درمیان چند روز سے ناراضی چل رہی تھی، گزشتہ روز وہ اپنے گھر پہنچا تو پھر جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد گھر میں موجود بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس نے متاثرہ شخص شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اس کی بیوی کی تین بہنوں اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :