Time 20 مارچ ، 2024
دنیا

امریکی اپیل کورٹ نے ٹیکساس کے نئے امیگریشن قوانین پر عملدرآمد روک دیا

ایس بی 4 بل کے تحت حکام غیر متعلقہ مہاجرین کو حراست میں لے کر ان کے سخت خلاف قانونی کارروائی کریں گے/ فائل فوٹو
ایس بی 4 بل کے تحت حکام غیر متعلقہ مہاجرین کو حراست میں لے کر ان کے سخت خلاف قانونی کارروائی کریں گے/ فائل فوٹو

امریکی اپیل کورٹ نے ٹیکساس کے نئے امیگریشن قوانین پر عملدرآمد روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ نے امریکی ریاست کی جانب سے سخت ترین اقدام کے طور پر لیے جانے والے متنازع امیگریشن قوانین پرعملدرآمد روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیل کورٹ کی جانب سے فیصلہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے چند گھنٹوں بعد آیا جس میں عدالت نے ایک زیر التوا اپیل میں ٹیکساس سینیٹ بل 4 کے تحت اقدامات لینے کی اجازت دی۔

ایس بی 4 بل کے تحت حکام غیر متعلقہ مہاجرین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق میکسیکو نے نئے قانون کے تحت ٹیکساس سے بے دخل کیے جانے والے مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جوبائیڈن انتظامیہ نے ایس بی 4 بل کو متنازع قرار دیتے ہوئے عدالت میں چلینج کیا تھا جس پرعدالت نے عملدرآمد روک دیا ہے۔

ایس بی 4 بل کے تحت ریاست ٹیکساس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو 20 سال قید کی سزا دی جائے گی جب کہ اس قانون کو نافذ کیے جانے کے بعد میکسیکو نے بے دخل مہاجرین کو لینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :