کھیل
Time 20 مارچ ، 2024

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سعید احمد نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی مدد سے 2,991 رنز بنائے— فوٹو: پی سی بی
سعید احمد نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی مدد سے 2,991 رنز بنائے— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سعید احمد 1937 میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے، اُنہوں نے 1958 میں برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور73-1972 میں میلبرن میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا۔

سعید احمد نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، اُنہوں نے پانچ سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی مدد سے 2991 رنز اسکور کیے۔

22  وکٹیں بھی اُن کے ٹیسٹ کیرئیر کا حصہ رہیں، وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 27 ویں کھلاڑی تھے، وہ پاکستان کے چھٹے ٹیسٹ کپتان بھی تھے۔

اُنہوں نے 69-1968 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا سعید احمد کے انتقال پر کہنا تھا کہ پی سی بی سابق ٹیسٹ کپتان کے انتقال پر غمزدہ ہے اور اُن کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ انہوں نے پورے دل سے پاکستان کی خدمت کی، پی سی بی ٹیسٹ ٹیم کیلئے ان کے ریکارڈ اور خدمات کا احترام کرتا ہے۔

مزید خبریں :