کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں 4 سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

بچہ والدہ کے ساتھ بازار سے آرہا تھاکہ کھلے مین ہول میں گرگیا: پولیس— فوٹو:فائل
بچہ والدہ کے ساتھ بازار سے آرہا تھاکہ کھلے مین ہول میں گرگیا: پولیس— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 بی میں 4سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ آج شام افطار سے قبل پیش آیا اور بچہ وہیں کا رہائشی تھا۔ پولیس نے بتایاکہ بچہ والدہ کے ساتھ بازار سے آرہا تھاکہ کھلے مین ہول میں گرگیا اور انتقال کرگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی شناخت محسن لاشاری کے نام سے ہوئی ہے اور والد پھل کا ٹھیلہ لگاتا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ بچہ جس مین ہول میں گر ا اس کا ڈھکن حال ہی میں ٹوٹا۔  پولیس نے بچے کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔

مزید خبریں :