21 مارچ ، 2024
کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور شہر میں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔