امریکی اخبار کی 54 سال قبل2024 میں ہونے والے سورج گرہن کی پیشگوئی وائرل

امریکی ریاست اوہائیو اخبار کی جانب سے 1970میں 2024 میں ہونے والے مکمل سورج گرہن کی پیشگوئی کی گئی تھی/ فوٹو سوشل میڈیا
امریکی ریاست اوہائیو اخبار کی جانب سے 1970میں 2024 میں ہونے والے مکمل سورج گرہن کی پیشگوئی کی گئی تھی/ فوٹو سوشل میڈیا

امریکی ریاست اوہائیو کے اخبار کی جانب سے 54 سال قبل  2024 میں ہونے والے سورج گرہن کی پیشگوئی وائرل ہورہی ہے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے اخبار کی جانب سے 1970 میں 2024 میں ہونے والے  مکمل سورج گرہن کی پیشگوئی کی گئی تھی، جس حوالے سے اخبار کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اخبار کی جانب سے سورج گرہن کے حوالے سے شہ سرخی 'Millions See Eclipse, Next Showing in 2024' لگائی گئی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ رواں سال سورج کو مکمل گرہن 8 اپریل کو لگے گا جس کا مشاہدہ شمالی اور وسطی امریکا میں کیا جاسکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال سورج کو گرہن 4 منٹ 28 سیکنڈ کا لگے گا اور اس وقت مکمل تاریکی چھا جائے گی۔

سورج کو گرہن کیوں لگتا ہے؟

مکمل سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے اوسط سے زیادہ قریب ہوتا ہے اور زمین اور سورج کے درمیان سے براہ راست گزرتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ سورج کی روشنی چاند کی وجہ سے زمین پر نہیں پڑتی  اور زمین کی سطح پر سایہ آجاتا ہے۔

مزید خبریں :