Time 21 مارچ ، 2024
پاکستان

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے: آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل
دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے: آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 20 اور 21 مارچ کی درمیان شب پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد چاکر لیاقت ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی پیک کالونی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ 2 جوان شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں :