22 مارچ ، 2024
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کی طرح صوبے کے دیگر شہروں میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورس کی کلاسیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بچت ایکسپو میں میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 6 ماہ کے دوران حیدرآباد، سکھر، مٹھی، نواب شاہ اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کراچی کی طرح آئی ٹی کورسز کی کلاسوں کا آغاز کیا جائے گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ کراچی میں ایک سو کی تعداد میں 100 منزلہ عمارتوں کیلئے بھی کام کا آغاز کیا جائے گا۔