پنجاب: پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹرکے نتائج سے قبل فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر کے داخلے کھولنے کی ہدایت

میٹرک اور انٹر کے نتائج سے پہلے داخلہ کھولنے کا مقصد ذہین طلبہ کو سرکاری کالجز میں لانا ہے: اعلامیہ پنجاب حکومت/ فائل فوٹو
میٹرک اور انٹر کے نتائج سے پہلے داخلہ کھولنے کا مقصد ذہین طلبہ کو سرکاری کالجز میں لانا ہے: اعلامیہ پنجاب حکومت/ فائل فوٹو

پنجاب میں پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹر کے نتائج سے قبل فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر میں داخلے کھولنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

 پنجاب میں نتائج سے پہلے گیارہویں اور تیرہویں میں داخلے کھولنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نتائج سے پہلے داخلہ کھولنے کا مقصد ذہین طلبہ کو سرکاری کالجز میں لانا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فرسٹ ایئر میں داخلہ نویں جماعت کے رزلٹ کی بنیاد پر ہوگا جبکہ تھرڈ ایئر میں داخلہ فرسٹ ایئرکے نتائج کی بنیاد پر ہوگا۔

مزید خبریں :