دنیا
Time 23 مارچ ، 2024

یو ایس ایڈ نے انٹرنیٹ سنسرشپ کی حوصلہ افزائی کی، رپورٹ میں انکشاف

سنسرشپ سے یوایس ایڈ کا بڑا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ایسی آن لائن معلومات نہ مل سکیں جو یوایس ایڈ کے سرکاری بیانیے کے خلاف ہوں: دستاویز— فوٹو:فائل
سنسرشپ سے یوایس ایڈ کا بڑا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ایسی آن لائن معلومات نہ مل سکیں جو یوایس ایڈ کے سرکاری بیانیے کے خلاف ہوں: دستاویز— فوٹو:فائل

امریکا کی امداد دینے والی سرکاری ایجنسی یو ایس ایڈ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ امدادی ایجنسی انٹرنیٹ کو سنسر کرنے کے لیے حکومتوں، ٹیکنالوجی کمپنیوں، اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔

فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت حاصل کردہ ایک دستاویز کے مطابق سنسرشپ سے یوایس ایڈ کا بڑا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ایسی آن لائن معلومات نہ مل سکیں جو یوایس ایڈ کے سرکاری بیانیے کے خلاف ہوں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ یوایس ایڈ چاہتی تھی ویڈیو گیمز اور آن لائن میسیج بورڈز کو ریگولیٹ کیا جائے اور لوگوں کو متبادل میڈیا کے بجائے اشرافیہ کے لیے نرم گوشہ رکھنے والی ویب سائٹس کی جانب لگایا جائے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ امدادی ایجنسی انٹرنیٹ کو سنسر کرنے کے لیے حکومتوں، ٹیک کمپنیوں، اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔

مزید خبریں :