کھیل
Time 24 مارچ ، 2024

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انجرڈ گول کیپر وقار یونس کی عیادت، علاج کی یقین دہانی

وقار یونس قومی ٹیم کے ہیرو ہیں، انہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، گول کیپر وقار یونس کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا: پی ایچ ایف صدر__فوٹو: جیو نیوز
وقار یونس قومی ٹیم کے ہیرو ہیں، انہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، گول کیپر وقار یونس کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا: پی ایچ ایف صدر__فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی جناح اسپتال لاہور میں گول کیپر وقار یونس کی عیادت کرنے پہنچ گئے۔

پی ایچ ایف کے صدر نے گول کیپر وقار یونس کو علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا کہ وقار یونس قومی ٹیم کے ہیرو ہیں، انہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، گول کیپر وقار یونس کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

طارق بگٹی نے کہا کہ مینجمینٹ سے جس نے بھی کوتاہی کی ایکشن لیا جائے گا۔

اس موقع پر وقار یونس نے کہا کہ طارق بگٹی میرے کیریئر کے پہلے صدر ہیں جو زخمی کھلاڑی کے پاس آئے، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مجھے میرے واجبات ملیں گے۔

یاد رہے کہ وقار یونس اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :