24 مارچ ، 2024
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہولی کے تہوار پر مسلمان خاندان پر زبردستی رنگ پھینک دیا گیا۔
مسلمان خاندان پر زبردستی رنگ اور پانی پھینکے جانےکا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں پیش آیا جہاں ہولی مناتے کچھ ہندو نوجوانوں نے موٹر سائیکل سوار مسلمان خاندان پر زبردستی رنگ اور پانی پھینک کر ہراساں کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ہولی مناتے کچھ نوجوانوں نے موٹرسائیکل سوار مسلمان خاندان کو روک رکھا ہے اور ان پر زبردستی رنگ اور پانی پھینکا جارہا ہے جب کہ ساتھ ہی جے شری رام کے نعرے بھی لگائے جارہے ہیں۔
ہراسانی کا واقعہ 20 مارچ کو پیش آیا جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونےکے بعد اترپردیش پولیس نے واقعےکا نوٹس لیا ہے اور پولیس کے مطابق وہ ملوث افراد کی تلاش کر رہی ہے۔