دنیا
Time 25 مارچ ، 2024

رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی

رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 7 لاکھ 39ہزار 702 زائرین نے روضہ رسول ﷺپر سلام پیش کیا/ فوٹو اے ایس پی
رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 7 لاکھ 39ہزار 702 زائرین نے روضہ رسول ﷺپر سلام پیش کیا/ فوٹو اے ایس پی

رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران تقریباً 10 ملین کے قریب زائرین کی  مسجد نبویؐ آمد ہوئی اور ساڑھے 7 لاکھ کے قریب  خوش نصیبوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویؐ نے مجموعی طور پر 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کا استقبال کیا۔

فوٹوبشکریہ ایس پی اے
فوٹوبشکریہ ایس پی اے

مسجد نبویؐ میں زائرین کی اتنی بڑی تعداد کا استقبال اعلیٰ معیاری سہولیات کے ساتھ کیا گیا، اس دورا ن عبادت گزاروں کو متاثر کن تجربے کی فراہمی  کیلئے مربوط و منظم نظام اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 7 لاکھ 39ہزار 702 زائرین نے روضہ رسول ﷺپر حاضری دی۔

فوٹوبشکریہ ایس پی اے
فوٹوبشکریہ ایس پی اے

عرب میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ہفتے 26 ہزار 910  بزرگ اورمعذور افراد خصوصی خدمات سے مستفید ہوئے جب کہ  رہنمائی کی خدمات سے استفادہ  حاصل کرنے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

فوٹوبشکریہ ایس پی اے
فوٹوبشکریہ ایس پی اے

اس دوران زائرین میں آب  زمزم  کی ایک لاکھ 95 ہزار 800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور 29  لاکھ 8 ہزار 530افطار پیکٹس روزداروں میں  تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں :