Time 25 مارچ ، 2024
پاکستان

قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ

بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60 فیصد کردی گئی ہے/ فائل فوٹو
بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60 فیصد کردی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی شرح  منافع میں اضافہ کردیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔  

پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹ پر شرح منافع 24 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے بعد 15.60 فیصد ہوگئی ہے جب کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع  15.60 فیصد کردی گئی ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 20 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ  15.80 فیصد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع میں 76 بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 19 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :