پاکستان

مسافروں کیلئے خوشخبری، عیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی

2 اسپیشل ٹرین کراچی سے چلیں گی جن میں سے ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور اور دوسری اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جائے گی/ فائل فوٹو
2 اسپیشل ٹرین کراچی سے چلیں گی جن میں سے ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور اور دوسری اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جائے گی/ فائل فوٹو

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام الناس کے سہولت کیلئے 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 2 اسپیشل ٹرین کراچی سے چلائی جائیں گی۔

حکام کے مطابق پہلی ٹرین 7 اپریل 2024 کو کراچی سٹی سے شام 6 بجے روانہ ہوگی، پہلی اسپیشل ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی، جس میں 1110 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

 یہ خصوصی ٹرین کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، حافظ آباد، وزیر آباد، لالہ موسیٰ، جہلم، راولپنڈی، ٹیکسلا کینز، اٹک سٹی، نوشہرو اور پھر پشاور سٹی سے ہوتے ہوئے 9 اپریل 2024 کو رات 01:15 پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان 8 اپریل 2024 کو رات 9 بجے روانہ ہوگی جو کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، راونڈ، کوٹ لکھپت سے ہوتے ہوئے 9 اپریل 2024 کو شام 05:55 پر لاہور پہنچے گی۔ 

عید اسپیشل 18 کوچز پر مشتمل ہوگی اور اس میں 1220 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، اس کے علاوہ اس میں 2 بزنس اور دو اسٹینڈرڈ کلاس کوچز لگائی جائیں گی، بقیہ تمام ڈبے اکانومی کلاس ہونگے، صرف اے سی کلاس کی سہولت سیکنڈ ٹرین میں ہوگی۔

مزید خبریں :