کھیل
Time 26 مارچ ، 2024

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورےکا شیڈول جاری کردیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی/فوٹوفائل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی/فوٹوفائل

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان  3  ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری  شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ میں ہوں گے جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے  پاکستان کے دورےکا شیڈول جاری کردیا

شیڈول  کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان  پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبرن میں، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں  اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

 شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگی،  دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 نومبر کو سڈنی اورآخری 18 نومبرکو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :