ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر 5 طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں: وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ ایران سے بات کی ہے کوئی طریقہ ڈھونڈیں گے کہ ایران کی گیس لے پائیں اور پابندیاں بھی نہ لگیں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔

اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن ہمارے بارڈر تک لاچکا ہے، اب ایران بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہمارے اوپر جرمانہ بھی ڈال سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا تھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ مانگیں گے اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔

مزید خبریں :