26 مارچ ، 2024
خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف نہ لینے کے کیس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نمائندہ کے پی اسمبلی کا مؤقف تھاکہ اسپیکر نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا،گورنرکے پی کا اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ خلاف قانون تھا۔
ممبرالیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے سوال کیا کہ اسپیکرکے پی اسمبلی الیکشن کمیشن کے احکامات نہ مانیں توکیا ہوگا؟کیاحلف نہ لینے پرالیکشن کمیشن اسپیکر کےخلاف کارروائی کرسکتا ہے؟
وکیل شاہ خاور نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتا۔
دوسری جانب ڈی جی لا الیکشن کمیشن نےکہا کہ اسپیکرارکان کا حلف لینے میں تاخیرکریں توالیکشن کمیشن مداخلت کرسکتا ہے۔
ادھر پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اسپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی سےکل تک جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔