27 مارچ ، 2024
لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور پولیس کی کارروائیوں میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث دو گینگزپکڑے گئے۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان کےمطابق ایف آئی اے نےکارروائی کرتےہوئےگردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث دو ڈاکٹرز اوردو ٹیکنیشنز کوگرفتارکرلیا۔
انہوں نے بتایاکہ ملزمان پندرہ سال سے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ایک اور کارروائی میں لاہور میں اقبال ٹاؤن پولیس نے محنت کشوں کے گردے نکلوا کر فروخت کرنے والے گروہ کے دو بھائیوں سمیت 6 ارکان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان اب تک 50 سے 60 افراد کے گردے نکلوا چکے ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑنے انکشاف کیا کہ گلشن اقبال پولیس نے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید 6 ملزمان کو گرفتار کیا جس میں دو سگے بھائیوں پرویز اور بوٹاکے علاوہ ندیم، اعجاز، شہزادہ الطاف اور یاسین شامل ہیں۔
ملزمان پرویز اور ندیم محنت کشوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ورغلاتے پھر انھیں اسلام آباد لے جاکر ان کے گردے فروخت کر دیتے تھے، ملزمان ایک گردے کا5 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کوکم سے کم پیسے دیتے تھے۔
ملزمان اب تک 50 سے 60 افراد کے گردے نکلوا چکے ہیں۔