ایف بی آر میں اصلاحات کی بہت زیادہ ضرورت ہے:وفاقی وزیرخزانہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) میں اصلاحات کی بہت زیادہ ضرورت ہے، ٹیکس لیکیجز روکنے کیلئے ’اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن‘ ناگزیر ہے۔

ٹیکس ایکسیلنسی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن صرف محصولات میں اضافے اور شفافیت کیلئے نہیں بلکہ ایف بی آر پر ٹیکس گزاروں کا اعتماد قائم کرنے کیلئے بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف کاروباروں کو سبسڈیز دینے کا وقت گزر چکا، اب ایکسپورٹ میں اضافے پر توجہ دینا ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا، پالیسیوں کا تسلسل اور قابل مسابقت توانائی فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں :