محسن نقوی، احد چیمہ اور طلال چوہدری سمیت 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور : سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ  ایم ڈبلیو ایم کے  راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفیٰ رمدے نے اپنے کاغذات واپس لیے تھے جب کہ جنرل نشست پر شہزاد وسیم، مصدق ملک، ولید اقبال اور عمر اعجاز چیمہ نے کاغذات واپس لیے۔

مزید خبریں :