Time 27 مارچ ، 2024
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریں گے

اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا: ذرائع— فوٹو:فائل
اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا: ذرائع— فوٹو:فائل

وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات  کل دوپہر2 بجےسپریم کورٹ میں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کوچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

مزید خبریں :