Time 28 مارچ ، 2024
پاکستان

سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے دوسرے ممالک کے سفیروں کے ساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اپنی اسناد سفارت پیش کی— فوٹو: پاکستانی سفارت خانہ ریاض
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے دوسرے ممالک کے سفیروں کے ساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اپنی اسناد سفارت پیش کی— فوٹو: پاکستانی سفارت خانہ ریاض

سعودی عرب میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے نئے تعینات سفیروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستان کے سفیر سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے سعودی ولی عہد کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

تقریب کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے دوسرے ممالک کے سفیروں کے ساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اپنی اسناد سفارت پیش کی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے سفیروں کو خوش آمدید کہا اور بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :